نواز شریف اور مریم نواز مزید پابندیوں کی زد میں آگئے

نواز شریف اور مریم نواز مزید پابندیوں کی زد میں آگئے


راولپنڈی(24نیوز) ایون فیلڈ ریفرنس کےسزا یافتہ مجرموں کے لئےجیل کےاندر جیل کا ماحول ہے،نوازشریف ان کی بیٹی اور داماد کو اڈیالہ جیل میں انتہائی سخت سیکیورٹی میں رکھا گیا ہے،مریم نواز،ایان علی کی بیرک جیسی بیرک میں سزا کاٹ رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق کل تک جو ایک دوسرے کے ساتھ تھے ایون سےاڈیالہ پہنچنے پر جدا کر دئیے گئے۔ نوازشریف،مریم نوازاور کیپٹن صفدرکی سزا کےدن شروع ہوچکے۔ اڈیالہ جیل میں تینوں کو تین مختلف بیرکس میں رکھا گیا ہے۔ مریم اور صفدر کی بیرکس میں سو میٹر سے زیادہ کا فاصلہ ہےجبکہ نوازشریف بھی بیٹی اور داماد سے دور سزا کاٹ رہے ہیں۔ تینوں آپس میں نہیں مل سکتے اگر ملیں گے توجیل عملے کی موجودگی میں ملیں گے۔

یہ بھی لازمی پڑھیں۔۔۔نواز شریف لندن فلیٹس بیچنے کی تیاریاں شروع 

 علاوہ ازیں جیل میں ان کی سیکیورٹی کا خاص بندوبست کیا گیا ہے۔ بیرکس کے گرد چارسطح کا سیکیورٹی حصار ہے جیل اہلکار بھی بغیر اجازت ان کے بیرکس میں قدم نہیں رکھ سکتےجبکہ گھر سےآیا کھانا بھی سیکیورٹی کلیئرنس کےبغیر انہیں نہیں دیا جاتا۔ دوسری جانب نوازشریف،مریم نواز اور کیپٹن صفدرعدالتی فیصلے کے خلاف پیر کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں اپیل دائرکریں گے۔ نیب قانون کے تحت سزا کے خلاف اپیل 10 روز میں کی جاسکتی ہے۔