قائد مسلم لیگ ن محمد نواز شریف کا جیل سے قوم کے نام پیغام

قائد مسلم لیگ ن محمد نواز شریف کا جیل سے قوم کے نام پیغام


راولپنڈی (24 نیوز) نوازشریف کا کارکنوں کے نام آڈیو پیغام، عزیز ہم وطنو! مجھے آپ سے دور رکھنے کیلئے قید کیا گیا۔ قوم کی بیٹی مریم نواز بھی قید میں ہے۔ سال سے جاری کھیل سے نجات حاصل کرنا ہو گی۔

 تفصیلات کے مطابق نواز شریف کا جیل سے آڈیو پیغام جاری کردیا گیا، انہوں نے کہا کہ عزیز ہم وطنو! مجھے آپ سے دور رکھنے کیلئے قید کیا گیا۔ قوم کی بیٹی مریم نواز بھی قید میں ہے. جیل اور قید میرا اور عوام کا تعلق ختم نہیں کر سکتے، عوام سے رشتہ نہ کل آمر توڑ سکا، نہ آج کوئی توڑ سکے گا۔ نواز شریف نے کہا کہ قید کی ان گھڑیوں میں میری درخواست ہے میری اہلیہ کی صحت یابی کے لیے دعا کریں, کلثوم نواز کو تشویشناک حالت میں اللہ کے سپرد کر کے آیا۔

یہ خبر بھی پڑھیں: نواز شریف کی والدہ کا ویڈیو پیغام

قائد مسلم لیگ ن کا مزید کہنا ہے کہ پورے ملک کو جیل میں تبدیل کر دیا گیا ہے۔ اب زنجیریں توڑنا ہوں گی، عوام کو قید سے نکلنا ہو گا۔ 70 سال سے جاری کھیل سے نجات حاصل کرنا ہو گی۔ قائد اعظم کے پاکستان کو تماشہ بنا دیا گیا ہے۔ اسی لیے ووٹ کو عزت دور کا جھنڈا اٹھا کرنکلا ہوں، آپ بھی یہ جھنڈا اٹھا کرنکلیں، 25 جولائی کو فتح کا یادگار دن بنانے کیلئے میدان میں آؤ، گھر گھر، گلی گلی۔ کوچے کوچے، گاوں گاوں میرا پیغام پہنچاؤ، اپنے ووٹ کی توہین کو کرنے والوں کو ایسی شکست دو کہ وہ کبھی سر نہ اٹھا سکیں، اٹھو اور ایک تحریک بن کے پھیل جاؤ، انشاء اللہ ایک عظیم فتح آپ کی منتظر ہے، اللہ تعالی آپ کا حامی و ناصر ہو۔