ترکی میں ناکام فوجی بغاوت کو 2 سال مکمل

ترکی میں ناکام فوجی بغاوت کو 2 سال مکمل


(24 نیوز) ترکی میں ناکام فوجی بغاوت کو2 سال مکمل ہوگئے، 15 جولائی 2016میں فوج نے بغاوت کی کوشش کی، ترک عوام نے ٹینکوں کے آگے لیٹ کر بغاوت ناکام بنادی تھی۔

 تفصیلات کے مطابق ترکی میں ناکام فوجی بغاوت کو 2 سال مکمل ہو گئے۔ ترکی میں 15 جولائی2016 میں فوج کی جانب سے بغاوت کی کوشش کی گئی تھی۔ جسے ترک عوام نے ٹینکوں کے آگے لیٹ کرناکام بنا دیا تھا۔ اس بغاوت کے دوران جھڑپوں میں 250 افراد ہلاک اور دو ہزار سے زائد زخمی ہوئے تھے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: نواز شریف لندن فلیٹس بیچنے کی تیاریاں شروع

ترک صدر کے ترجمان نے اعلان کیا ہے کہ اٹھارہ جولائی کو ملک میں جاری ہنگامی صورتحال کو ختم کر دیا جائے گا تاہم اس کے ساتھ انھوں نے واضح کیا کہ دہشت گردی کے خلاف جاری کارروائیوں میں کوئی کمی نہیں لائی جائے گی۔ ترکی میں دو ہزار سولہ سے جاری کریک ڈاؤن میں ہزاروں سرکاری ملازمین اور فوجیوں کو برطرف اور گرفتار کیا جاچکا ہے۔