دنیائے فٹ بال کی حکمرانی کا تاج فرانس کے سر پر سج گیا

دنیائے فٹ بال کی حکمرانی کا تاج فرانس کے سر پر سج گیا


 (24 نیوز) فیفا فٹ بال ورلڈکپ فائنل میں فرانس نے بازی جیت لی، فرانس نے ورلڈکپ فائنل میں کروشیا کو شکست دے دی۔ فائنل میں فرانس کے4، کروشیا کی ٹیم کے 2گول ہوئے۔

 تفصیلات کے مطابق دنیائے فٹ بال کی حکمرانی کا تاج فرانس کے سر پر سج گیا۔  ورلڈکپ کے فائنل میں فرانس نے کروشیا کو دو کے مقابلے میں چار گول سے شکست دے دی۔ فاتح ٹیم کی طرف سے گریز مین ، پوگبا اور مباپے نے گول کیے۔

کروشیا کے مینڈزکویچ نے ایک گول اپنے، دوسرا مخالف ٹیم کو کیا۔ دوسری جانب مباپے فائنل میں گول کرنے والے پیلے کے بعد کم عمر ترین کھلاڑی بن گئے، مینڈز کویچ فائنل میں اون گول کرنے والے اولین کھلاڑی ہے۔