انگلینڈپہلی بارکرکٹ کا عالمی چیمپئن بن گیا

انگلینڈپہلی بارکرکٹ کا عالمی چیمپئن بن گیا


لارڈز(24 نیوز) آخرکارانگلینڈ کرکٹ کا بادشاہ بن گیا، دہائیوں کا سفرکرکے ورلڈکپ ٹرافی گھرآگئی، انتہائی سنسنی خیز فائنل میں نیوزی لینڈ کا قسمت نے ساتھ نہ دیا۔

دہائیوں پرمشتمل انتظارختم ہوا اورانگلش ٹیم ٹرافی اٹھانے میں کامیاب ہوئی۔ انگلینڈ نے فائنل میں نیوزی لینڈکوشکست دی، انتہائی سنسنی خیزفائنل کا مقابلہ سپراوورمیں ہوا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان 50،50اوورز کے بعد میچ 241،241رنز پر ٹائی ہوا۔ نیوزی لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 8وکٹوں پر241رنز بنائے،ہینری نکولس 55اورٹام لیتھم 47رنز بناکرنمایاں رہے۔انگلینڈ کی طرف سے کرس ووکس اورلیام پلنکٹ نے 33، جبکہ میٹ ووڈ اورجوفراآرچرنے ایک ایک وکٹ لی۔

جواب میں انگلینڈ کی ٹیم اننگز کی آخری گیند پر 241رنز بناکرآؤٹ ہوگئی، آخری گیند پرفتح کیلئے دورنزدرکارتھے ڈبل رنزکی کوشش میں آخری کھلاڑی رن آؤٹ ہوگیا۔

بڑے مقابلے میں قسمت نے نیوزی لینڈکا ساتھ نہ دیا ، سیکنڈ لاسٹ اوورمیں بین اسٹوکس کورن آؤٹ کرنے کی کوشش میں اوور دھرو کا چوکا ہوگیا جس کے انگلینڈکو6رنز ملے اوروہ میچ ٹائی کرنے میں کامیاب ہوا۔ انگلینڈ کی طرف سے بین اسٹوکس نے شاندار ناقابل شکست 84رنز بنائے، جوزبٹلرنے بھی 59رنزکی شاندار اننگز کھیلی۔ نیوزی لینڈ کے لوکی فرگوسن اورجیمزنیشم نے 3،3جبکہ میٹ ہینری اورکولن ڈی گرینڈہوم نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

Malik Sultan Awan

Content Writer