منی لانڈرنگ کا الزام، شہباز شریف نے بڑا فیصلہ کرلیا

منی لانڈرنگ کا الزام، شہباز شریف نے بڑا فیصلہ کرلیا


اسلام آباد( 24نیوز ) شہباز شریف کا ڈیلی میل کی رپورٹ کیخلاف عدالت میں جانے کا فیصلہ کرلیا، انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان اور شہزاد اکبر کے کہنے پر ڈیلی میل نے من گھڑت خبرچھاپی، دونوں کے خلاف بھی قانونی کارروائی کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کےصدرشہبازشریف کابرطانوی اخبار ڈیلی میل کےخلاف قانونی کارروائی کااعلان کیا،اپنے ٹویٹرپیغام میں شہبازشریف کاکہنا تھاکہ وزیراعظم عمران خان اور شہزاد اکبر کےایماپر ڈیلی میل نےخودساختہ اورگمراہ کن خبردی،وہ ان دونوں کیخلاف بھی قانونی کارروائی کریں گےجبکہ عمران خان نےپہلےبھی ہتک عزت کے تین مقدمات میں جواب دینا ہے۔ 

 دوسری جانب پاکستان تحریک کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات عمر سرفراز چیمہ کا کہنا تھا کہ برطانوی اخبار نے شہباز شریف کی منی لانڈرنگ بے نقاب کر دی ہے،شہباز شریف کی سرگرمیاں ملک دشمن ہیں، نیب سے خبر کے مواد کو مدنظر رکھتے ہوئے تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہیں، لازم ہے کہ نیب ڈیلی میل کی اس خبر کا نوٹس لے۔

انہوں نے کہا کہ جاتی امراء کے چوروں کا یہ ٹولہ حریص ہی نہیں ظالم اور سفاک بھی ہے, انہوں نے کہا کہ برطانوی امداد پر ہاتھ صاف کرکے پوری دنیا کو منفی پیغام دیا گیا, مرکزی سیکرٹری اطلاعات نے یہ بھی کہا کہ شہباز شریف کیخلاف امدادی رقوم میں خردبرد کا باضابطہ ریفرنس تیار ہونا چاہیے۔