سربیا کے نوواک جوکووچ پانچویں بار ومبلڈن اوپن کے چیمپئن بن گئے

سربیا کے نوواک جوکووچ پانچویں بار ومبلڈن اوپن کے چیمپئن بن گئے


24نیوز: روجرفیڈررکانویں بارومبلڈن اوپن جیتنے کاخواب چکناچورہو گیا۔ عالمی نمبرون سربیا کے نوواک جوکووچ پانچویں بار ومبلڈن اوپن کے چیمپئن بن گئے۔

سربیا کے جوکووچ نے فیڈرر کو دو کے مقابلےتین سیٹ شکست دے کر فائنل اپنے نام کیا۔ میچ کے شروع میں جوکووچ نے پہلا سیٹ سات کے مقابلے چھ اسکورسے جیتا۔ فیڈرر نے دوسرا سیٹ چھ کے مقابلے ایک اسکورسے جیت کرمقابلہ برابر کر دیا۔

جوکووچ نے پھر تیسرا سیٹ، سیٹ پوائنٹ بچا کر چھ کے مقابلے سات اسکور سے جیتا۔ فیڈرر نے بھی فوراً کم بیک کیا اور چوتھا سیٹ چار کے مقابلے چھ اسکورسے جیت لیا۔

پانچویں اورآخری سیٹ میں جوکووچ نے تیرہ بارہ کے اسکور سے فتح سمیٹی۔ ومبلڈن کی تاریخ کا یہ سب سے لمبے دورانیے کا فائنل مقابلہ تھا۔ جوچار گھنٹے،57 منٹ جاری رہا۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔