پولیس کی بڑی کارروائی، 8 ارب روپے کی ہیروئن بر آمد

پولیس کی بڑی کارروائی، 8 ارب روپے کی ہیروئن بر آمد


کندھ کوٹ میں پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے 336 کلوگرام ہیروئن برآمدکرلی۔ ہیروئن پٹرول پمپ پر چھاپےکے دوران ملی، ملزم ساحل کا تعلق افغانستان سے ہے۔ اورہیروئن کی مالیت 8ارب روپے ہے۔

ڈائریکٹر ایکسائیز  کے مطابق ہیروئن کی12 بوریاں بر آمد کی جن میں 336 کلو ہیروئن موجود ہے۔ ملزم فروٹ کے پرنٹ خالی گتے میں ہیروئن سپلائے کرنے جا رہا تھا کہ انسپکٹر شمس الدین چاچڑ نے وردگ پیٹرول پمپ پر کارروائی کی۔ ملزم ساحل کا تعلق افغانستان سے ہے ۔ ٹرالر کے کاغذات حاجی عبدالباری ہے ، منشیات اسلام آباد سے کوئٹہ اسمگلنگ کی جارہی تھی اس ملزم پر کرائم نمبر 1 / 2019 ایکٹ C.6/8/9 کے تحت دائر کیا گیا ہے ۔  

ڈائریکٹر ایکسائیز نےسرکل آفیس کندھ کوٹ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا  منشیات کے خلاف ہماری کارروائی جاری رہیں گی ، منشیات فروش گروہ کے خاتمے کو یقینی بنایا جائے گا۔دوسری جانب انسپکٹر ایکسائیز شمس الدین چاچڑ کی ایسی کاروائی پر صوبائی وزیر مکیش چاولا نے مبارک باد پیش کی ہے۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔