موبائل فون پر اب کتنا بیلنس ملے گا؟بڑی خبر آگئی



( 24نیوزموبائل فون چارج کرنے پر اب 100 کے 76روپے94 پیسے نہیں ملے گے، عدالت نے موبائل کارڈز پر آپریشنل اور سروسز فیس ختم کردی۔

تفصیلات کے مطابق  سپریم کورٹ نے موبائل کمپنیوں کو عوام سے اضافی ٹیکس وصول کرنے سے روکا دیا، اب صارفین کو 100 روپے کے کارڈ پر 76.94 کی بجائے 88.89 روپے ملیں گے،  موبائل فون کمپنیوں نے سپریم کورٹ کے حکم پر عمل کردیا، عدالت نے موبائل کارڈز پر آپریشنل اور سروسز فیس ختم کردی۔

صارفین سے آپریشنل اور سروسز فیس کی وصولی اب نہیں کی جائے گی،یہ رقم اب صارفین کو فراہم کی جائے گی، کمپنیوں نے سپریم کورٹ کے احکامات پر موبائل کارڈز10 فیصد ٹیکس کم کردیا ہے،  آپریشنل اور سروسز چارجز کی مد میں 12 روپے 9 پیسے کارڈ سے منہا نہیں کئے جارہے،اب صارفین کو 100 روپے کے کارڈ پر 76.94 کی بجائے 88.89 روپے ملیں گے۔

علاوہ ازیں موبائل صارفین کو 100 روپے کے لوڈ پر 11.95 روپے کا ریلیف ملے گا۔