ڈیلی میل کی خبر جھوٹی یا سچی؟برطانوی صحافی کا بیان سامنے آگیا

ڈیلی میل کی خبر جھوٹی یا سچی؟برطانوی صحافی کا بیان سامنے آگیا


لندن( 24نیوز ) ڈیلی میل کےبرطانوی صحافی ڈیوڈروزنےن لیگ کاالزام مستردکردیا، صحافی نے کہا کہ ن لیگ میری عمران خان کیساتھ تصویردکھاکراسٹوری کو پلانٹڈ قرار دے رہی ہے، عمران خان کے ساتھ تصویر الیکشن سے قبل کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق منی لانڈرنگ کے الزامات کو  مسلم لیگ ن نے مسترد کردیا، شہباز شریف کا کہناتھا کہ وزیراعظم عمران خان  اور شہزاد اکبر کے کہنے پر  ڈیلی میل  نے من گھڑت خبرچھاپی، دونوں کے خلاف بھی قانونی کارروائی کریں گے جبکہ ڈیلی میل کےبرطانوی صحافی ڈیوڈروزنے ن لیگ کے اس الزام کو ماننے سے انکار کردیا۔

ڈیوڈروز نے ٹویٹ میں وضاحت پیش کی، ڈیوڈ روزنے لکھا کہ ن لیگ ان کی عمران خان کیساتھ تصویردکھاکران کی شہبازشریف کی سٹوری کوپلانٹڈ قرار دے رہی ہے لیکن حقیقت میں میڈیا پردکھائی جانے والی تصویرالیکشن سے قبل عمران خان کا انٹرویولیتے وقت کی تصویر ہے۔