وادی نیلم میں سیلابی ریلے سے تباہی، گھر تباہ، 22 افراد بہہ گئے

وادی نیلم میں سیلابی ریلے سے تباہی، گھر تباہ، 22 افراد بہہ گئے


مظفرآباد(24نیوز) وادی نیلم میں سیلابی ریلے سے تباہی۔اب تک کی اطلاعات کے مطابق سیلابی ریلے میں 22 افراد   بہہ گئے۔

وادی نیلم میں لیسوا کے مقام پربرساتی نالے میں طغیانی سے سڑک بہہ گئی ۔ سیلابی ریلے میں بائیس افراد بہہ گئے، جن میں سے گیارہ افراد کا تعلق تبلیغی جماعت سے ہے، 9مقامی شہری ہیں دو ایف ڈبلیو او کے ملازم ہیں۔ سیلابی ریلے سے ایک سو پچاس گھر تباہ بھی ہوئے .

 گزشتہ رات سے وادی نیلم بھر میں موبائل اور انٹرنیٹ سروس نہ ہونے کی وجہ سے درست اعداد و شمار اکٹھا کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔ذرائع کے مطابق سٹی پولیس جائے موقع کیلئے روانہ ہوگئی ہیں۔ لیسوا کے مقامی افراد اور صحافیوں کے مطابق 41 افراد لاپتہ ہیں.

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔