سابق وزیرداخلہ چودھری نثار ہسپتال منتقل

سابق وزیرداخلہ چودھری نثار ہسپتال منتقل


راولپنڈی ( 24نیوز ) سابق وزیرداخلہ چودھری نثار کی طبیعت ناساز ہوگئی، راولپنڈی انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی منتقل کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان کی طعبیت ناساز ہوگئی, چوہدری نثار علی خان کو راولپنڈی انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی منتقل کردیا گیا،ڈاکٹروں نے چوہدری نثار کی ای سی جی سمیت دل کے ٹیسٹ کیے ہیں، چوہدری نثار علی خان کو سینے میں درد کی شکایت پر ہسپتال لایا گیا، راولپنڈی چوہدری نثار علی خان کو سینے میں درد کیوں ہوا، ابھی تشخیص کا عمل جاری ہے۔

ہسپتال ذرائع کا کہناتھا کہ  چودھری نثار دل کے عارضے میں مبتلا ہیں، طبیعت اب پہلے سے بہترہے، چودھری نثار کورات دو بجے راولپنڈی انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی لایا گیا تھا، علاوہ ازیں  راولپنڈی پولیس نے آر آئی سی ہسپتال کی سیکورٹی ہائی الرٹ کردی ہے۔