نوجوت سنگھ سدھو نے وزارتوں سے استعفیٰ دے دیا

نوجوت سنگھ سدھو نے وزارتوں سے استعفیٰ دے دیا


24نیوز: سابق مایہ ناز کرکٹر اور موجودہ سیاستدان نوجوت سنگھ سدھو نے وزارتوں سے استعفیٰ دے دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق نوجوت سنگھ سدھو نے حکومت کے ساتھ اختلافات کی وجہ سے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ نوجوت سنگھ سندھو بھارت میں ثقافتی امور، لوکل گورنمنٹ، عجائب گھروں اور سیاحت کے وزیر تھے۔ ابھی تک نوجوت سنگھ کی جانب سے اس حوالے سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا البتہ بھارتی میڈیا نے ان کے استعفے کی تصدیق کی ہے۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔