سندھ حکومت کا ایڈیشنل آئی جی ڈاکٹر امیر شیخ کو ہٹانے کا حکم

سندھ حکومت کا ایڈیشنل آئی جی ڈاکٹر امیر شیخ کو ہٹانے کا حکم


کراچی(24نیوز) سندھ حکومت کا پولیس آرڈر پاس ہونے کے بعد پہلا بڑا فیصلہ، ذرائع کے مطابق ایڈیشنل آئی جی کراچی ڈاکٹر امیر شیخ کو ہٹانے کا حکم دے دیا گیا، ڈاکٹر امیرشیخ نے تقرری کے بعد اپنی مدت بھی پوری نہیں کی تھی، امیرشیخ گیارہ ماہ قبل کراچی پولیس چیف بنے تھے۔

ضرور پڑھیں:جگن@9، 20نومبر2019

سندھ سرکار نے ایڈیشنل آئی جی کراچی ڈاکٹر امیر شیخ کو ہٹانے کا حکم دے دیا، ڈاکٹر امیر شیخ نے تقرری کے بعد اپنی مدت بھی پوری نہیں کی تھی ۔ ایڈیشنل آئی جی کراچی کے تقرری کے بعد ڈیڑھ سال کی مدت ملازمت بنتی ہے۔  امیر شیخ گیارہ ماہ قبل کراچی پولیس چیف بنے تھے۔  ارشاد رانجھانی کیس کے بعد سندھ سرکار امیرشیخ سے سخت ناراض تھی۔  امیر شیخ کو اس سے قبل بھی ہٹانے کی کوشش کی گئی۔ ڈاکٹر امیر شیخ نے اپنی تعیناتی کے دوران کئی اہم فیصلے کئے، ڈاکٹر امیر شیخ کراچی کے سب سے زیادہ مقبول رہنے والے کراچی پولیس چیف بھی قرار پائے۔

امیر شیخ نے اپنے مثبت فیصلوں سے نہ صرف پولیس بلکہ عوام میں بھی جگہ بنائی۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔