برطانوی وزیراعظم ٹریزامے خوشی سے جھوم اٹھیں

برطانوی وزیراعظم ٹریزامے خوشی سے جھوم اٹھیں


لندن( 24نیوز ) کرکٹ ورلڈ کپ2019 میں انگلینڈ نے پہلی بار جیت کر  عالمی چیمپئن بن گیا، جیت کی خوشی میں برطانوی وزیراعظم ٹریزامے خوشی سے جھوم اٹھیں۔

تفصیلات کے مطابق  انگلینڈ کرکٹ کا عالمی چیمپئن بن گیا، انگلینڈ کی شاندار جیت پر برطانوی وزیراعظم ٹریزامے خوشی سے جھوم اٹھیں،دوسری جانب برطانوی ممبرآف پارلیمنٹ بورس جانسن نے بھی ٹویٹ میں انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم کے عالمی چیمپئن بننے پر مبارکبادی پیغام دیا،انہوں نے ٹویٹ کیا کہ برطانیہ کو ڈھیروں خوشیاں ملیں، کھیل کے میدان سے اچھی خبریں آئیں،انگلینڈچیمپئن بنا تو لیوس ہیملٹن نے بھی کامیابی سمیٹی۔

لیوس ہیملٹن نے برٹش گرینڈ پرکس جیتی،برطانیہ کرکٹ کا عالمی چیمپئن بنا، نوواک جوکووچ کے ویمبلڈن اوپن چیمپئن بننے پر بھی خوشی کا اظہار کیا۔