بڑا میچ بڑا بلنڈر، نیوزی لینڈ کے ہارنے کی وجہ سامنے آگئی

بڑا میچ بڑا بلنڈر، نیوزی لینڈ کے ہارنے کی وجہ سامنے آگئی


( 24نیوز ) ائمپائرز کی قوانین سے ناواقفیت نیوزی لینڈ کومہنگی پڑ گئی، سابق انٹرنیشنل ائمپائرسائمن ٹافل نے  کہا کہ ائمپائرزکا اوورتھرو پرانگلینڈکو 6رنز دینے کا فیصلہ غلط تھا۔

تفصیلات کے مطابق آئی سی سی کے مایہ ناز امپائرسائمن ٹفل نے بڑا سوال اٹھادیا،سائمن ٹفل کا کہنا تھا کہ ائمپائرزکا اوور تھرو پرانگلینڈکو 6رنز دینے کا فیصلہ غلط تھا،ایم سی سی قوانین کی شق 19.8کے مطابق انگلینڈکے اوورتھروپرپانچ رنز بنتے تھے،جب فیلڈرنے تھروپھینکی اس لمحے بین اسٹوکس اورعادل رشیدنے رنزلینے کے دوران ایک دوسرے کوکراس نہیں کیاتھا۔

اس کے علاوہ سائمن ٹفل کا کہناتھاکہ رنزمکمل نہ ہونے پراگلی گیندپرعادل رشید کوکھیلنا چاہیےتھی نہ کہ بین اسٹوکس کو،فیلڈ ائمپائر دھرماسینا نے انگلش ٹیم کو 6 رنز دیئے جو کہ انگلیںڈ کی فتح کا بنیادی سبب بنے،فیلڈ امپائر نے یہاں پر انگلینڈ   کو چھ رنز دے کر واضح غلطی کی حالانکہ یہاں پانچ رنز ملنے چاہیے تھے کیونکہ جب گیند پھینکی کی گئی تو بیٹسمین  نے ابھی اپنا دوسرا رنز مکمل نہیں کیا تھا،سائمن ٹفل کے بیان کے بعد کرکٹ حلقوں میں نئی بحث چھڑ گئی ہے۔