شہریوں کے تشدد سے پھل چور بیہوش

شہریوں کے تشدد سے پھل چور بیہوش


بہاولنگر ( 24نیوز ) فورٹ عباس میں شہریوں نے چوک فوارہ میں اپنی عدالت لگا لی، پھل چور کرنے والے شخص کو مار مار کر بیہوش کردیا۔ 

تفصیلات کے مطابق  شہریوں نے چوک فوارہ میں فروٹ چوری کرتے ہوئے ایک شخص کوپکڑ کر اپنی عدالت لگا لی، پھل چوری کرنے والے شخص کو بجلی کے پول سے باندھ کر تشدد کا نشانہ بنایا گیا، چور نے بھوک کی وجہ سے ایک کلو فروٹ چوری کیا تھا،ملزم کا کہناتھا کہ پیسے نہیں تھے بھوک لگی تھی اس لئے پھل چوری کئے۔

 چور کو تشدد کا نشانہ بنا کر لوہے کے پول کے ساتھ باندھ دیا گیا اور اس پر شہریوں نے خوب تشدد  کیا، جس سے چور نڈھال ہوکر ہوش ہو گیا۔