جج ارشد ملک نے حکومت سے فول پروف سیکورٹی مانگ لی

جج ارشد ملک نے حکومت سے فول پروف سیکورٹی مانگ لی


اسلام آباد(24نیوز) مبینہ ویڈیو سکینڈل میں ملوث جج ارشد ملک نے حکومت سے فول پروف سیکورٹی مانگ لی۔ ارشد ملک نے درخواست میں موقف اپنایا کہ ویڈیو تنازع کے بعد انکو اور انکے خاندان کے افراد کی زندگیوں کو خطرہ ہے.

ضرور پڑھیں:جگن@9، 20نومبر2019

ذرائع کے مطابق جج ارشد ملک نے حکومت سے فول پروف سیکورٹی مانگ لی۔  ویڈیو تنازع کے بعد انکو اور انکے خاندان کے افراد کی زندگیوں کو خطرہ ہے۔  جج ارشد ملک نے وزارت قانون کو ذاتی حیثیت میں پیش ہو کر درخواست کی, وفاقی حکومت کی طرف سے دی جانی والی سیکورٹی بھی واپس نہ لی جائے, وزارت قانون وزارت داخلہ کو جج ارشد ملک کو مزید سیکورٹی دینے کیلیے آج خط لکھ دے گی۔  جج ارشد  ملک نے آج وزارت قانون میں اعلیٰ افسران سے ملاقات بھی کی۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔