سونا انتہائی مہنگا، نیا ریکارڈ بنا دیا

سونا انتہائی مہنگا، نیا ریکارڈ بنا دیا


کراچی(24 نیوز) عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافے اور روپے کی بے قدری نے سونے کی قیمت ملکی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچا دی، پاکستان میں ایک تولہ سونا ایک ہزار روپے کے اضافے سے 82 ہزار 600 روپے کا ہو گیا۔

سندھ صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت ایک ہزار روپے کے اضافے سے ملکی تاریخ میں پہلی بار 82 ہزار 600 روپے ہو گئی، دس گرام سونا آٹھ سے اٹھاون روپے کے اضافے سے ستر ہزار آٹھ سو روپے کا ہو گیا،، جبکہ 22 کیرٹ سونے کی قیمت چونسٹھ ہزار نو سو روپے فی دس گرام ہو گئی۔

عالمی مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران سونے کی فی اونس قیمت میں آٹھ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس سے فی اونس قیمت ایک ہزار چار سو سولہ ڈالر تک پہنچ گئی۔ ایسوی ایشن کے مطابق خریداری بڑھنے اور روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر بڑھنے سے پاکستان میں سونا کی قیمت میں زیادہ اضافہ ہو رہا ہے۔