آئی سی سی کا ٹیم آف ٹورنامنٹ کا اعلان

آئی سی سی کا ٹیم آف ٹورنامنٹ کا اعلان


دبئی(24 نیوز) آئی سی سی نے ورلڈکپ کے بعد ٹیم آف ٹورنامنٹ کا اعلان کردیا، بارہ رکنی ٹیم کا کپتان کین ولیمسن کوچنا گیا، کوئی پاکستانی کھلاڑی ٹیم میں جگہ بنانے میں کامیاب نہ ہوسکا۔

کرکٹ کا رنگا رنگ عالمی میلہ اختتام کو پہنچا، میگاایونٹ میں کئی کھلاڑیوں نے عمدہ کارکردگی دکھائی۔ اس کارکردگی کا انہیں صلہ بھی مل گیا۔ آئی سی سی نے بہترین کارکردگی کی بنیاد پرٹیم آف ٹورنامنٹ کا اعلان کردیا، نیوزی لینڈکے کین ولیمسن کوکپتان چنا گیا۔

اعلان کردہ ٹیم میں پاکستان کا کوئی کھلاڑی جگہ بنانے میں کامیاب نہ ہوسکا، انگلینڈ کے چار، بھارت، آسٹریلیا، نیوزی لینڈ کے 2،2 جبکہ بنگلہ دیش کا ایک کھلاڑی ٹیم میں شامل کیا گیا۔ اعلان کردہ ٹیم کے کپتان کے علاوہ گیارہ کھلاڑیوں میں روہت شرما،جیسن روئے،شکیب الحسن،جوروٹ بین اسٹوکس،الیکس کیری،مچل اسٹارک،جوفراآرچر،لوکی فرگوسن،جسپریت بمراہ اورٹرینٹ بولٹ شامل ہیں۔

واضح رہےانٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ٹیم کا انتخاب شائقین کی آرا کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا۔