ڈالر پھر مہنگا!

ڈالر پھر مہنگا!


کراچی(24 نیوز) ڈالر پھر اوپر آگیا، انٹربینک مارکیٹ میں ڈالرایک روپیہ سات پیسے اضافےسے 159 روپے 86 پیسےکا ہوگیا، اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 160 روپے 50 پیسےہوگئی، سونے کی فی تولہ قیمت 82 ہزار 600 روپے ہوگئی، اسٹاک مارکیٹ میں مندی سے سرمائی کاروں کے 115 ارب روپے ڈوب گئے۔

 مارکیٹ میں کاروبارکےدوران ڈالرپھراڑان بھرتا رہا، انٹربینک میں ڈالرایک روپیہ سات پیسےاضافےسے 159 روپے86 پیسےکاہوگیا۔اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت ایک روپیہ اضافےسے 160روپے50 پیسے ہوگئی۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدیدمندی رہی۔ ہنڈرڈ انڈیکس714پوائنٹس کی کمی سے32958 پوائنٹس پربندہوا۔ سرمایہ کاروں کے115 ارب روپےڈوب گئے۔ہفتےکےپہلےروزٹریڈنگ کےدوران فروخت کےدباؤسے مندی بڑھتی رہی۔ 321 کمپنیوں کے6کروڑ92لاکھ شئیرزکا کاروبارہوا۔  جن میں سےصرف تینتیس کمپنیوں کےشیئرزکی قیمت میں اضافہ ہوا۔  اقتصادی ماہرین کےمطابق ملکی سیاست میں کشیدگی بڑھنےاور اقتصادی صورتحال میں بےیقینی کےباعث مارکیٹ مندی کا  شکارہے۔

دوسری جانب روپےکی بےقدری کااثرسونےکی قیمت پربھی پڑا۔ سونےکی قیمت ملکی تاریخ کی بلندترین سطح پرپہنچ گئی۔ سونےکی فی تولہ قیمت ایک ہزار روپےاضافےسے 82ہزار600 روپےہوگئی۔ عالمی مارکیٹ میں سونےکی فی اونس قیمت آٹھ ڈالرکےاضافے سےایک ہزارچارسوسولہ ڈالرتک پہنچ گئی۔