بیگم کلثوم نواز کی طبیعت بگڑ گئی، مریم کی قوم سے دعاؤں کی اپیل

بیگم کلثوم نواز کی طبیعت بگڑ گئی، مریم کی قوم سے دعاؤں کی اپیل


لندن(24نیوز)  بیگم کلثوم نوازکی طبیعت پھر بگڑ گئی،ہارلے اسٹریٹ کلینک میں لائف اسپورٹ وینٹی لیٹر پر منتقل کر دیا گیا, مریم نواز نے کہا  والدہ کو اچانک دل کا دورہ پڑا، قوم سے دعاؤں کی اپیل ہے۔

بیگم کلثوم نوازکشمیری گھرانے میں پیداہوئیں۔ایف سی کالج لاہورسےبی اےاورجامعہ پنجاب سےایم اے اردوکیا۔بیگم کلثوم نواز1971میں میاں نوازشریف کے ساتھ بیاہی گئیں۔بیگم کلثوم نوازسابق وزیراعظم نوازشریف کی اہلیہ ہونےکےناطے 3بارپاکستان کی خاتون اول بھی رہیں۔2017میں نوازشریف کےنااہل کیے جانےکےبعدبیگم کلثومنوازنےشوہرکی خالی نشست پُرکی۔این اے120کاضمنی الیکشن جیت کرقومی اسمبلی کی رکن بنیں۔

متعلقہ خبر: نواز شریف اور مریم لندن میں عید منائیں گے

بیگم کلثوم نوازکواس وقت شہرت ملی جب اکتوبر1999میں فوجی آمرپرویز مشرف نے نوازشریف کاتختہ الٹ کرانہیں گرفتارکرلیا۔خاندان اورپارٹی کوکڑے وقت میں سنبھالنےوالی خاتون بیگم کلثوم نوازہی تھیں۔فوجی مداخلت کےخلاف پرعزم کلثوم نواز نےبھرپوراحتجاجی مہم چلائی۔جواں حوصلہ بیگم کلثوم نے1999سے2002تک مسلم لیگ ن کوبطورصدرمشکل حالات میں سنبھالےرکھا۔

 

وقار نیازی

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔