عمران خان کا بیگم کلثوم نواز کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار

عمران خان کا بیگم کلثوم نواز کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار


اسلام آباد(24نیوز) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے ٹویٹ میں بیگم کلثوم نواز کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

بیگم کلثوم نواز گزشتہ کئی ماہ سے کینسر کے مرض میں مبتلا ہیں اور ان کا علاج لندن میں ہورہا ہے، اور اسی سلسلے میں نواز شریف اور مریم نواز بھی گزشتہ روز انکی عیادت کیلئے لند ن پہنچے۔ مریم نواز نے لندن پہنچتے ہی ٹویٹ کی کہ امی جی کی طبیعت خراب ہے اور  انھیں ہارلے اسٹریٹ کلینک میں لائف اسپورٹ وینٹی لیٹر پر منتقل کر دیا گیا ہے ,ساتھ ہی انھوں نے قوم سے دعاؤں کی بھی اپیل کی۔

یہ بھی پڑھیں: بیگم کلثوم نواز کی طبیعت بگڑ گئی، مریم کی قوم سے دعاؤں کی اپیل 

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے ٹویٹ میں بیگم کلثوم نواز کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔  عمران خان نے کہا کہ بیگم کلثوم نواز کے لیے دعا گو ہیں، اللہ  پاک انھیں صحت کاملہ عطا فرمائے۔ 

وقار نیازی

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔