عالمی رہنماؤں کی دنیابھر کے مسلمانوں کو عید کی مبارکباد

عالمی رہنماؤں کی دنیابھر کے مسلمانوں کو عید کی مبارکباد


(24نیوز) رمضان گزرا، عید آئی، غیرملکی رہنما بھی مسلمانوں کی خوشیوں میں شریک، دنیا بھر کے مسلمانوں کو عید کی مبارکباد دے دی۔

اقلیتوں کی ہر خوشی میں شریک ہونے والے کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو اس عید پر کسی سے پیچھے نہ رہے اور خوبصورت الفاظ میں مسلمانوں کو عید کی مبارکباد دے ڈالی۔برطانوی وزیر اعظم تھریسامے نے نہ صرف مسلمانوں کو عید کی مبارک باد دی، بلکہ برطانیہ کو کامیاب بنانے میں 30 لاکھ برطانوی مسلمانوں کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔

سعودی عرب کے شاہ سلمان نے مسلمانوں کو عید کی مبارک باد دیتے ہوئے کہا ہے کہ دعا ہے کہ مسلمانوں کے حالات ہر جگہ بہتر ہوں۔

 

وقار نیازی

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔