فیفافٹ بال ورلڈ کپ: آ ج تین میچز کھیلے جائیں گے

فیفافٹ بال ورلڈ کپ: آ ج تین میچز کھیلے جائیں گے


ماسکو(24نیوز) فیفافٹ بال ورلڈ کپ کے دوسرے روز تین میچ کھیلے جائیں گے ، میگا ایونٹ میں آج محمد صلاح اور کرسٹیانو رونالڈو ایکشن میں دکھائی دیں گے ، مراکش ، ایران اور پرتگال اور سپین بھی آمنے سامنے ہوں گے ۔
فیفا فٹ بال ورلڈ کپ میں آج تین مزید میچز کھیلے جائیں گے ،پہلے میچ میں مصر اور یوراگوئے کی ٹیمیں آمنے سامنے آئیں گی ۔مصر کے سٹار فٹ بالر محمد بن صلاح بھی یوراگوئے کے خلاف میدان میں اترنے کے لئے بے قرار ہیں۔ماہرین اس میچ کو محمد بن صلاح اور یوراگوئے کے دفاعی کھلاڑیوں کے درمیان مقابلہ قرار دے رہے ہیں۔
دوسرے میچ میں ایشین کوالیفائر ایرانی ٹیم مراکش کے مدمقابل ہوگی ۔ایرانی ٹیم محمد ی ،عمید ابراہیمی اور مہدی تریمی پر انحصار کرے گی جبکہ مراکش کی ٹیم سفیان امربت،یوسف النسیاری اور نبیل دیرار پر انحصار کرے گی ۔
گروپ بی میں ہونے والے دوسرے میچ میں کرسٹیانورونالڈ کی ٹیم پرتگال سابق عالمی چیمپئن سپین کے خلاف میدان میں اترے گی ۔سپینش دفاعی کھلاڑیوں کے لئے کرسٹیانو رونالڈو کو روکنا ایک بڑا چیلنج ہو گا ،اس میچ میں ماہرین پرتگال کو فیورٹ قرار دے رہے ہیں ۔

وقار نیازی

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔