میٹھی عید

میٹھی عید" سویوں" کے بغیر پھیکی


ملتان(24نیوز) میٹھی عید میٹھے کے بنا گزرے یہ تو ممکن ہی نہیں اس لیے عیدالفطر کو میٹھی عید اور سویوں والی عید بھی کہا جاتا ہے.

میٹھی عید پہ میٹھا نہ ہو تو عید پھیکی سی لگتی ہے اس لیے ہر گھر میں سویاں بنائے بغیر عید کا تصور نہیں کیا جا سکتا،  صبح صبح نماز کے بعد خواتین سویاں بناتی ہیں،اور عید کے دن ہر کوئی سویا ں کھانے کے لئے تیار ہوتا ہے. 

یہ بھی پڑھیں: ٹیلرز کے نخروں سے تنگ خواتین کی ریڈی میڈ ملبوسات میں دلچسپی

عید کی اس مخصوص ڈش کی کئی اقسام ہیں کسی گھر میں شیر خرما بنتا ہے تو کہیں رنگ برنگی سویاں کہی پر پھینیاں بنتی ہیں تو کہیں خالص دودھ میں میٹھی سویاں. گھر وں میں  تیار ہو رہی ہیں مزے مزے کی سویاں جس میں موجود ہیں ہر طرح کے میوہ جات اور اوپر تہہ ہے کھوئے کی.
 اب بس انتظار ہے تو مردحضرات اور بچوں کا کہ کب وہ عید کی نماز پڑھ کے آئیں اور سب منہ میٹھا کریں.