چیمپینزٹرافی ماضی کاحصہ ہے، ہمیں اب آگے دیکھنا ہوگا: سرفراز احمد

چیمپینزٹرافی ماضی کاحصہ ہے، ہمیں اب آگے دیکھنا ہوگا: سرفراز احمد


کراچی(24نیوز) قومی کرکٹ ٹیم کےکپتان سرفرازاحمد انگلینڈاورآئرلینڈ کے دورے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے،انھوں نے کہا قومی کرکٹ ٹیم دنیاکی نمبرون ٹیم ہے، نوجوان کھلاڑیوں پرمشتمل ٹیم کا جیتنا بڑی بات ہے۔

قومی کرکٹ ٹیم کےکپتان سرفرازاحمدچیمپینزلیگ میں انگلینڈ اورآئرلینڈ کے خلاف ٹیسٹ اورٹی ٹوئنٹی میچزکھیل کے وطن واپس پہنچ گئے، ایئرپورٹ پرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےان کا کہنا تھا کہ رمضان میں لوگوں کی دعائیں ساتھ ہوتی ہیں چیمپینزٹرافی اب ماضی کاحصہ ہے ہمیں اب آگے کی جانب دیکھنا ہوگا۔

سرفرازاحمد کا کہنا تھا کہ اکثریت کا خیال تھا کہ ٹیم ہارکرآئے گی مگرنوجوان کھلاڑٰیوں پرمشتمل ٹیم کا جیتابڑی کامیابی ہے، فٹ بال ورلڈکپ کےحوالے سے ان کا کہنا تھا کہ ورلڈکپ میں برازیل کی ٹیم میری فیورٹ ہے میں نے ہمیشہ برازیل کوہی سپورٹ کیا ہے۔

واضح رہے کہ قومی کرکٹ ٹیم نےاپنےدورہ انگلیڈمیں دوٹیسٹ اوردوٹی ٹوینٹی میچز کھیلے جس میں ٹیسٹ سیریزایک ایک سےبرابررہی جب کہ آئرلینڈ کے خلاف کھیلے گئےدونوں ٹی ٹوینٹی میچ گرین شرٹس کےنام رہے جب کہ مسلسل آٹھ ٹی ٹوینٹی جیت کرسرفرازاحمد کو پاکستان کےکامیاب ترین کپتان ہونے کا اعزازبھی حاصل ہوگیا ہے۔

 

وقار نیازی

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔