عید کی تیاریوں میں لڑکے بھی پیچھے نہ رہے

عید کی تیاریوں میں لڑکے بھی پیچھے نہ رہے


گوجرانوالہ(24نیوز) یوں تو سبھی جانتے ہیں کہ شاپنگ مکمل ہوتے ہی مرحلہ آتا ہے سجنے سنورنے کا یعنی بالوں کی کٹنگ کا مگر اب یہ مرحلہ بھی پیچیدہ ہوتا جارہا کیونکہ بیوٹی سیلون والے کے پاس ٹائم ہی نہیں اب بالوں کی عام کٹنگ اور شیو کا زمانہ گیا ہر کسی کو اپنی مرضی کے بال بھی بنوانے ہیں اور چہرے پر رنگوں روغن بھی لگانا ہے۔
بیوٹی سیلون کی دوکانوں میں لگے رش سے ہی اندازہ ہوتا ہے کہ آج چاند رات ہے کسی کو اپنے چہرے کی فکر ہے تو کوئی منفرد انداز کی کٹنگ کروانے میں مصروف ہے کھبی ہوتا تھا بس یار بال چھوٹے کر دواب ایسا نہیں ہے کوئی ہینڈ کٹ کرا رہا ہے تو کوئی سپائس کٹ لڑکوں کا کہنا ہے بالوں کے اسٹائل سے ہی شخصیت میں نکھار آتا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں: مرد حضرات عید پر منفرد نظر آنے کیلئے کیا کریں؟

بالوں کی کٹنگ کے ساتھ آجکل بالوں پر مختلف کلر کروانا بھی ایک نیا مسلہ ہے کوئی اپنے ڈریس کے ساتھ بالوں کا کلر میچ کروارہا ہے تو کوئی اپنی عمر چھپانے کے لیے کیونکہ عید پر منفرد نظر آنا ہے تو اس طرح کی کٹینگ اور کلر کرانا ضروری ہے ۔ اگر بالوں کی کٹنگ ہو گئی تو باری آگئی چہرے کی کوئی داڑھی کے اسٹائل بنوا رہا تو کوئی چہرے پر مختلف فیشلز  لگوانے میں مصروف ہے۔

وقار نیازی

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔