عید سے قبل موسم گرد آلود، ماہرین صحت نے احتیاطی تدابیر بتا دیں


لاہور ( 24نیوز ) شہرکا موسم گرد آلود ، انسانی صحت پر کیا اثر ہوگا، ماہرین صحت نے آگاہ کر دیا۔گزشتہ دو روز سے شہرکا موسم گرد آلود اور حبس زدہ ہے، ماہرین صحت نے کہا ہے کہ شہری احتیاطی تدابیر پر عمل کریں۔

تفصیلات  کے مطابق  موسم  گرد آلود اور فضاء میں مٹی زیادہ ہونے کی وجہ سے انسانی صحت کے لیے مضر ہو گیا ہے۔ ماہر صحت ڈاکٹر جنید کا کہنا تھا کہ اس  موسم  میں سانس اور دمہ کے مریض گھر سے کم سے کم نکلیں۔شہری ماسک کا استعمال کریں۔

یہ بھی پڑھیں:پشاور: محکمہ صحت نے بچوں کے اموات کی سالانہ رپورٹ جاری کردی 

 علاوہ ازیں الرجی سے بچنے کے لیے ماہر صحت سے مشورہ کر کے دوائی کا استعما ل کریں۔ موٹر سائیکل سوار گلاسز کا استعمال لازمی کریں تا کہ آنکھوں کےانفیکشن سے بچا جاسکے۔

شازیہ بشیر

   Shazia Bashir   Edito