آہ! چودھری نثار ن لیگ سے رخصت ہوگئے: سعد رفیق


24 نیوز :مسلم لیگ ن کے سنئیر رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ چودھری نثار کا معاملہ اب سب کے سامنے ہے، چودھری نثارکے معاملے پر افسوس ہوا ہے۔ انکا معاملہ سلجھتے سلجھتے الجھ گیا۔ ہماری حکومت کو5 سال دباؤ میں رکھا گیا۔

 مسلم لیگ نون کے رہنما سعد رفیق کا کہنا ہے کہ چودھری نثار کا معاملہ اب سب کے سامنے ہے، چودھری نثار کامعاملہ سلجھتے سلجھتے الجھ گیا۔ ساری سزائیں صرف نوازشریف کے لئے ہیں،ہماری حکومت کو پانچ سال دباؤ میں رکھا گیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ این اے 125 کو 3 حلقوں میں تقسیم کردیا گیا۔