کراچی سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں آج عیدالفطر منائی گئی

کراچی سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں آج عیدالفطر منائی گئی


کراچی ( 24 نیوز ) داودی بوہرہ جماعت کراچی سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں آج عید الفطر منا رہی ہے ۔ کراچی میں عید کا سب سے بڑا اجتماع صدر کی طاہری مسجد میں ہوا۔ عید کے خطبہ میں ملکی سلامتی اور استحکام اور امن وامان کے لئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔

 یہ خبر بھی پڑھیں: سیاسی رہنما ’’ عید‘‘ کیسے مناتے ہیں؟

24 نیوز ذرائع کے مطابق شہر قائد سمیت ملک کے مختلف شہروں میں داؤدی بوہرہ جماعت سے تعلق رکھنے والے افراد آج عید الفطر منارہے ہیں۔ عیدالفطر کے موقع پر کراچی سمیت ملک کے مختلف شہروں میں داؤدی بوہرہ جماعت کی مساجد میں نماز عید ادا کی گئی۔

کراچی میں عید کا سب سے بڑا اجتماع صدر کی طاہری مسجد میں ہوا، جس میں بچے، بوڑھے اور نوجوانوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ عید کے خطبہ میں ملکی سلامتی اور استحکام اور امن وامان کے لئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں، خطبہ کے بعد بوہرہ برادری کے افراد ایک دوسرے سے عید ملے اور روایتی انداز میں عید کی مبارکباد پیش کی۔

یہ خبر لازمی پڑھیں: عالمی رہنماؤں کی دنیابھر کے مسلمانوں کو عید کی مبارکباد

دوسری جانب پشاور میں بھی مولانا پوپلزئی نے چاند دیکھ کر عید کا اعلان کیا تھا، خیبر پختونخوا کے بھی مختلف علاقوں میں آج عید منائی گئی۔