پاکستان میں کل عید الفطر منائی جائے گی

پاکستان میں کل عید الفطر منائی جائے گی


24نیوز: شوال کا چاند نظر آگیا، پاکستان میں کل (بروز ہفتہ 16جون 2018ء کو) عید الفطر منائی جائے گی۔ کراچی، لاہور سمیت پنجاب اور سندھ کے متعدد شہروں سے شہادتیں موصول ہوگئی ہیں۔ 

تفصیلات کے مطابق کراچی، لاہور، فیصل آباد، ملتان، سکھر، حیدر آباد، قصور سمیت پنجاب اور سندھ کے متعدد شہروں سے شوال کا چاند نظر آنے کی شہادتیں موصول ہوئی ہیں کل بروزہفتہ بمطابق 16 جون 2018 کو یکم شوال المکرم 1438ھ ہوگی، ملک بھر میں کل عید منائی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں:کراچی سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں آج عیدالفطر منائی گئی

ماہ رمضان کے تیس روزے پورے ہو گئے ہیں۔ مسلمان کل عید منائیں گے۔ لیکن اس سے قبل گزشتہ روز پوپلزئی نے پشاور اور خیبر پختونخوا کے علاقوں میں چاند نظر آنے کی تصدیق کرتے ہوئے عید کا اعلان کیا تھا۔ جس کی وجہ سے پاکستان میں دو دن عید پڑھی جائے گی۔

شازیہ بشیر

   Shazia Bashir   Edito