عید کا چاند نظر آتے ہی فرزندان اسلام اعتکاف سے اٹھ گئے

عید کا چاند نظر آتے ہی فرزندان اسلام اعتکاف سے اٹھ گئے


24نیوز: عید کا چاند نظر آتے ہی فرزندان اسلام اعتکاف سے اٹھ گئے۔ ملک بھر کی مساجد میں ہراروں فرزندان اسلام اعتکاف میں بیٹھے تھے، چاند نظر آتے ہی اعتکاف سے اٹھ گئے۔

تفصیلات کے مطابق ملک بھر کی مساجد میں ہراروں فرزندان اسلام اعتکاف میں بیٹھے تھے۔ عید کا چاند نظر آتے ہی فرزندان اسلام اعتکاف سے اٹھ گئے۔ اسلام آباد، کراچی، پشاور، کوئٹہ ،صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت ملک بھر کی مساجد میں لاکھوں افراد آج اعتکاف سے اٹھ گئے ہیں۔ مساجد میں زبردست رش دیکھنے میں آیا۔ 10راتیں لوگ اللہ کے حضور عبادات میں مصروف رہے۔ بادشاہی مسجد، جامع مسجدالقادسیہ، جامعہ نعیمہ، جامعہ اشرفیہ سمیت محکمہ اوقاف کے زیرانتظام مساجد میں ہزاروں افراد کے لیے اعتکاف کے وسیع پیمانے پر انتظامات کئے گئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان میں کل عید الفطر منائی جائے گی 

تفصیلات کے مطابق لاہور سمیت پاکستان بھر میں لاکھوں فرزندانِ اسلام 20 رمضان المبارک کو اعتکاف بیٹھ گئےتھے ملک بھر کے ہرچھوٹے بڑے شہر، قصبوں ودیہاتوں کی مساجد میں لوگوں نے20 رمضان المبارک کی شام مغرب کی نماز مسجد میں ادا کی اور ہر رات عبادت کے بعد نماز فجر کے متصل بعد خیموں میں داخل ہوگئے۔ عیدالفطر کاچاند نظرآنے کے بعد اعتکاف ختم ہو گیا۔

 

 

شازیہ بشیر

   Shazia Bashir   Edito