خواجہ سعد رفیق کی خفیہ شادی منظر عام پر آ گئی

خواجہ سعد رفیق کی خفیہ شادی منظر عام پر آ گئی


 24 نیوز: سابق وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا 2 شادیاں کرنے کا اعتراف، سابق وزیر ریلوے کے کاغذات نامزدگی میں انکشاف ہوا۔ سعد رفیق ٹی وی اینکر شفق حرا کے ساتھ شادی چھپاتے رہے، این اے 131 میں 2 اور 3 شادیاں کرنے والوں میں مقابلہ، ملتان کے لیگی امیدوار کا منفرد کارنامہ سامنے آگیا۔

یہ خبر بھی پڑھیں: آہ! چودھری نثار ن لیگ سے رخصت ہوگئے: سعد رفیق

24 نیوز ذرائع کے مطابق سابق وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کاغذات نامزدگی میں دوسری شادی کرنے کا اعتراف کرلیا۔ خواجہ صاحب اس حوالے سے گردش کرنے والی خبروں کی ماضی میں تردید کرتے رہے ہیں۔ ن لیگ کا اُمیدوار کاغذات نامزدگی میں بی اے سے دستبردار ہوکر میڑک پاس ہوگیا۔

خواجہ سعد رفیق نے مستقبل میں ممکنہ نا اہلی سے بچنےکے لیئے کاغذات نامزدگی میں اپنی دوسری شادی کا اعتراف کرلیا۔ سابق وزیرریلوے نے عمران خان کے خلاف حلقہ این اے 131 میں کاغذات نامزدگی جمع کرائے، جس میں انہوں نے سرکاری ٹی وی کی اینکر پرسن ڈاکٹر شفق حرا کو اپنی دوسری اہلیہ ظاہر کیا ہے۔ سعد رفیق ایک عرصے تک اپنی دوسری شادی چُھپاتے رہے ہیں۔  

دوسری جانب ن لیگ کے ایک اور انتخابی شاہسوار کا بھی منفرد انکشاف کے ساتھ سامنے آ گیا۔ ملتان کے شیخ طارق رشید نے کاغذات نامزدگی میں خود کو میٹرک پاس ظاہر کیا ہے۔ حالانکہ موصوف 2008 میں بی اے پاس تھے اور بی اے کی سند پر ہی انہوں نے الیکشن لڑا۔ اب ان دس سال میں شیخ صاحب کی گنگا نجانے کیسےالٹی بہی کہ اُنہوں نے ماسٹر کرنے کےبجائے خو د کو میٹرک پاس ظاہر کیا ہے۔

علاوہ ازیں عثمان ڈار کے کاغذات نامزدگی میں بھی اعتراضات سامنےآگئے ہیں۔ درخواست گزار کے مطابق کپتان کے کھلاڑی نے تعلیم اور اثاثوں سے متعلق غلط بیانی کی ہے۔