مہنگائی کے مارے عوام پر پھر بجلی گرا دی گئی

مہنگائی کے مارے عوام پر پھر بجلی گرا دی گئی


اسلام آباد(24 نیوز) بجلی کی قیمتوں میں ایک روپے 49 پیسے فی یونٹ اضافہ کی منظوری دے دی گئی، نرخ بڑھنے سے عوام پر 189 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا،بجلی مہنگی کرنے کی منظوری دو سہ ماہیوں کی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دی گئی ہے۔

 نیشنل الیکٹرک پاور ریگیولیٹری اتھارٹی نے فی یونٹ بجلی ایک روپے 49 پیسے مہنگی کرنے کی منظوری دے دی۔نیپرا نے بجلی مہنگی کرنے کی منظوری جولائی سے دسمبر تک کی 2 سہ ماہیوں کی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دی گئی۔ بجلی مہنگی کرنے کا اطلاق کے الیکٹرک کے سوا ملک بھر کی تمام تقسیم کار کمپنیوں پر ہوگا۔بجلی مہنگی کرنے سے گھریلو،  کمرشل، صنعتی اور زرعی صارفین پر 189 ارب 63 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ پڑےگا۔ سائنگ آف:نیپرا نے آخری مرتبہ 4 اپریل کو بجلی کی قیمت میں 81 پیسے اضافے کی منظوری دی اور اسی ماہ کی 24 تاریخ کو 4 پیسے فی یونٹ سستی کرنے کی بھی منظوری دی تھی۔