محکمہ موسمیات نےشدید بارشوں کی پیش گوئی کر دی

 محکمہ موسمیات نےشدید بارشوں کی پیش گوئی کر دی


بدین(24 نیوز) وایوطوفان کےبعدبدین اوراس کے ساحلی علاقوں میں تیز ہواؤں کاسلسلہ جاری ہےجبکہ محکمہ موسمیات نےشدید بارشوں کی پیش گوئی کی ہے۔

وایوطوفان کےبعدبدین اور نواحی علاقوں میں شدید بارشوں کی پیش گوئی کے باعث ماہی گیروں کو سمندر سے واپس بلا لیا گیاہے۔ سمندری طوفان وایو جاتے جاتے اپنی نشانیاں سندھ کے ساحلی علاقوں میں چھوڑ گیا۔  ٹھٹھہ میں تیز ہواؤں نے متعدد گھروں کی چھتیں اڑا دیں جبکہ سمندری پانی متعدد دیہات میں داخل ہوگیا۔ انتظامیہ کی طرف سے کوئیک رسپانس سنٹر قائم کیا گیا تھا لیکن طوفانی ہوا کے وقت سنٹر میں تالے لگے رہے ۔

چوہڑ جمالی کے مختلف دیہات میں سمندی پانی داخل ہونےسے یو سی جان محمد جت،  کرمی جت، احمد خان جت اور دیگر دیہات کا چوہڑ جمالی سے رابطہ کٹ گیا ۔