پاکستان بھارت کے سامنے کبھی ہاتھ نہیں پھیلائے گا، وزیرخارجہ کا دبنگ اعلان

 پاکستان بھارت کے سامنے کبھی ہاتھ نہیں پھیلائے گا، وزیرخارجہ کا دبنگ اعلان


بشکیک( 24نیوز )وزیرخارجہ شاہ محمود نے کہا کہ پاکستان مذاکرات کے لیے بھارت سے بھیک نہیں مانگے گا،جب وہ تیار ہوں گے ہمیں تیار پائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے بشکیک میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان بھارت سے مذاکرات کے لئے تیار ہے، مذاکرات کے لئے بھارت سے بھیک نہیں مانگے گے، جب وہ تیار ہوں گے ہمیں تیار پائیں گے، بھارت نے مذاکرات سے راہ فرار اختیار کی تو ہم تعاقب نہیں کریں گے.

وزیرخارجہ شاہ محمود کا کہناتھا کہ پاکستان بھارت کے سامنے کبھی ہاتھ پھیلائے گا نہ گھٹنے ٹیکے گا،ان کا مزید کہناتھا کہ وزیراعظم عمران خان اور ٹرمپ کے درمیان ملاقات کےلئے رابطے میں ہیں، پاکستان کو روس کے ساتھ اپنے تعلقات بہتر بنانے کا موقع ملا،حکومت کسی جج کو نہیں ہٹا سکتی اس حوالے سے عدالت کا فورم موجود ہے ۔