تحریک انصاف کی سوشل میڈیا ٹیم کا انوکھا کارنامہ

تحریک انصاف کی سوشل میڈیا ٹیم کا انوکھا کارنامہ


پشاور( 24نیوز )   خیبر پختونخوا کے پاکستان تحریک انصاف کی سوشل میڈیا ٹیم نے انوکھا کارنامہ سر انجام دیا، وزیر اطلاعات شوکت یوسفزئی کی پریس کانفرنس کے دوران لائیو پر کیٹ فلٹر ہٹانا بھول گئے، لائیو پریس بریفنگ کے دوران وزیر اطلاعات کے چہرے پر بلی کا ماسک نمایاں رہا۔

تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا تحریک انصاف کی سوشل میڈیا ٹیم نے انوکھاکارنامہ سرانجام دیا، سوشل میڈیا ٹیم نے وزیر اطلاعات خیبر پختونخوا کے پریس کانفرنس کے دوران لائیو میں کیٹ فلٹر آن کیا تھا جس سے پریس کانفرنس کے دوران بار بار شوکت یوسفزئی کے چہرے پر بلی کی شک آجاتی، لائیو کے دوران لائیو دیکھنے والے ویورز نے بار بار غلطی درست کرنے کا بھی کہا۔

ذرائع کا کہناتھا کہ شوکت یوسفزئی کی پریس کانفرنس کے دوران اہلکار موبائل سے ’کیٹ فلٹر‘ ہٹانا بھول گیا، لائیو کے دوران کیٹ فلٹرآن کرنے سے بلی کا عکس بار بار وزیر اطلاعات کے چہرے کی بھنویں دکھا رہا تھا،سوشل میڈیا انچارج نے غفلت کے مرتکب اہلکار کو معطل کردیا، لائیو سٹریم میں شوکت یوسفزئی اور محکمہ اطلاعات کے افسر کے سر پر بلی کے مارکس لہراتے رہے، تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔