سابق وزیر خارجہ مشکل میں پھنس گئے

سابق وزیر خارجہ مشکل میں پھنس گئے


اسلام آباد(24نیوز)مسلم لیگ ن کے جنرل سیکرٹری  احسن اقبال کے بعد ایک اور سابق وفاقی وزیر مشکل میں پھنس گئے، سابق وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف کی مبینہ کرپشن کا کیس وزیراعظم انکوائری کمیشن میں پیش کرنے فیصلہ کرلیا گیا۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار نے قانونی ماہرین سے مشاورت شروع کر دی، پارٹی قیادت سے گرین سگنل مل گیا۔

وزیر اعظم کے معاون خصوصی اہم پریس کانفرنس میں خواجہ آصف کی مبینہ منی لانڈرنگ کی تفصیلات انکوائری کمیشن میں پیش کرینگے۔

تحقیقات کے دوران غیر ملکی کمپنیوں سے رابطے, اور کروڑوں روپے کی مشکوک بینک ٹرانزیکشنز کی چھان بین ہو گی، بیوی اور بچوں کے غیر ملکی اکائونٹس میں رقم کی منتقلی کن ذرائع سے کی گئی؟ وزارتوں میں ملنے والے اربوں روپے کا فنڈ کہاں خرچ کیا گیا؟ بطور وفاقی وزیر قومی خزانے کے استعمال کی تحقیقات بھی کی جائیں گی ۔

اظہر تھراج

Senior Content Writer