جولائی میں لائیو سٹاک مصنوعات کا میلہ سجانے کا اعلان

جولائی میں لائیو سٹاک مصنوعات کا میلہ سجانے کا اعلان


کراچی (24نیوز)لائیوسٹاک سے منسلک تمام اسٹیک ہولڈرز نے یکجا ہو کر جولائی میں میلہ سجانے کا اعلان کردیا ہے۔

پاکستان پولٹری اینڈ ڈیری لائیو سٹاک ایکسپو کی افتتاحی تقریب میں نیدرلینڈز کی سفیر نے بھی خصوصی شرکت کی، پاکستان پولٹری ، ڈیری اینڈ لائیو اسٹاک ایکسپو کی افتتاحی تقریب کراچی کے مقامی ہوٹل میں ہوئی،تقریب میں نیدرلینڈز کی سفیر آردی بریکین ،سکریٹری لائیو اسٹاک اعجاز مہیسر ، ڈیری اینڈ کیٹل فارمرز ایسوسی ایشن کے صدر شاکر عمر ، پاکستان پولٹری ایسوسی ایشن کے چیئرمین غلام خالق ، بخاری گروپ کے چئیرمین رفیق بخاری سمیت دیگر مقررین نے شرکت کی ۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نیدرلینڈ کی سفیر کا کہنا تھا کہ پاکستان میں لائیو اسٹاک کی انڈسٹری کے فروغ کے حوالےسے بے انتہا صلاحیت موجود ہیں ،منتظمین اس طرح کی ایکسپو کامقصد تمام لائیوسٹاک سے منسلک افراد کو جدید طرز پر ایک جگہ جمع کرنا ہے ۔ 

تین روزہ لائیو سٹاک ایکسپو 5 سے 7 جولائی تک کراچی ایکسپو سینٹر میں جاری رہی گی ۔

اظہر تھراج

Senior Content Writer