برطانوی ہائی کمشنرکاپاکستانی فوجیوں کی صلاحیتوں کااعتراف

برطانوی ہائی کمشنرکاپاکستانی فوجیوں کی صلاحیتوں کااعتراف


اسلام آباد( 24نیوز ) برطانوی ہائی کمشنر نےپاکستانی فوجیوں کی صلاحیتوں کااعتراف کیا اورمشہور بین الاقوامی فوجی مشقوں کا مقابلہ جیتنے پر مبارکباد دی۔

تفصیلات کے مطابق  پاکستان میں برطانوی ہائی کمشنر تھامس ڈریو نے اپنی تازہ ٹویٹ میں اخبار ٹیلی گراف کے سرورق پر چھپنے والی ایک تصویرشئیر کی، جس میں ان کا کہناتھا کہ ' یہ تصویر پاکستانی فوجی جوانوں کی ہے جو برطانیہ میں جاری رائل ملٹری اکیڈمی کے مقابلوں میں پیس اسٹیکینگ شرکت کے دوران لی گئی' ۔

برطانوی ہائی کمشنر نے پاکستانی فوج کی صلاحیتوں کا اعتراف کرتے ہوئے مقابلوں میں دوسرے سال لگاتار جیتنے پر مبارک باد پیش کی ۔

واضح رہے کہ پاکستان آرمی نے برطانیہ میں رائل ملٹری اکیڈمی سینڈہرسٹ(انگلستان کا فوجی مدرسہ) میں پیس اسٹیکینگ مقابلوں کے نام سے مشہور بین الاقوامی فوجی مشقوں کا مقابلہ جیتا تھا۔