نیب کے الزامات، علیم خان کے بعد سبطین خان بھی وزارت سے مستعفی

نیب کے الزامات، علیم خان کے بعد سبطین خان بھی وزارت سے مستعفی


لاہور(24نیوز) پنجاب کے وزیرجنگلات سبطین خان نے ٹھیکے من پسند کمپنیوں کو دیئے جانے کے الزامات میں عہدے سے استعفی دے دیا۔

گزشتہ روز سبطین خان کوچنیوٹ میں ٹھیکوں کے کیس میں گرفتار کیا گیا۔ نیب لاہور کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ملزم سابق وزیر پر چنیوٹ اور راجوہ میں اربوں روپے مالیت کے 500 میٹرک ٹن آئرن کے غیرقانونی ٹھیکہ جات من پسند کمپنی کو نوازنے کا الزام ہے. 

سبطین خان نے آج بڑا اعلان کیا اور وزارت سےمستعفی ہوگئے، سبطین خان نے استعفی وزیراعلیٰ پنجاب کوبھجوا دیا۔ واضح رہے کہ پی ٹی آئی کی حکومت کے وزیروں  کی جانب سے یہ دوسرا واقعہ ہے کہ جب نیب نے وزیروں پر الزام لگایا تو انہوں نے استعفیٰ دے دیا۔ اس سے پہلے صوبائی وزیربلدیات عبدالعلیم خان نے بھی وزارت سے استعفیٰ دیا۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔