بڑی ملاقات ، مریم نواز کی بلاول بھٹو کو جاتی عمرا آنے کی دعوت



لاہور( 24نیوزچیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹواورمریم نوازکےدرمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا،مریم نوازکی بلاول بھٹو کو جاتی عمرہ آنے کی دعوت ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری اور مسلم لیگ ن کی نائب صدر اور سابق وزیراعظم نواز شریف کی حبزادی مریم نواز کے درمیان  ٹیلیفونک رابطہ ہوا،مریم نوازکی بلاول بھٹو کو جاتی عمرہ آنے کی دعوت ہے جس کو بلاول بھٹو نے دعوت کو قبول کرلیا،وہ اتوارکی دوپہر جاتی عمرہ پہنچیں گے۔

مسلم لیگ (ن) کی ترجمان  مریم اورنگزیب کا کہناتھا کہ ملاقات میں دونوں طرف سے قریبی رفقا بھی شریک ہو نگے ،ملاقات میں نیب گرفتاریوں،آئندہ کااحتجاجی لائحہ عمل طےکیاجائےگا،آل پارٹیزکانفرنس کےحوالےسےبھی تبادلہ خیال کیاجائےگا،آئندہ24گھنٹوں میں بلاول بھٹواورمریم نوازکی ملاقات متوقع ہے۔