عوام کیلئے خوشخبری، سونا سستا ہوگیا

عوام کیلئے خوشخبری، سونا سستا ہوگیا


کراچی(24 نیوز) عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی نے پاکستان میں بھی سونا تھوڑا سستا کر دیا،  فی تولہ قیمت نو سو روپے کم ہو گئی۔

سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت نو سو روپے کی کمی سے پچہتر ہزار روپے رہ گئی، دس گرام سونا سات سو بہتر روپے کی کمی سے چونسٹھ ہزار تین سو روپے کا ہو گیا جبکہ 22 کیرٹ سونے کی قیمت اٹھاون ہزار نو سو بیالیس روپے فی دس گرام ہو گئی۔

عالمی مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران سونے کی فی اونس قیمت میں تیرہ ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی، امریکا میں ریٹیل سیل میں اضافے کی رپورٹ کے بعد عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی دیکھی گئی۔