" نیب میں میرے خلاف کوئی انکوائری نہیں"



اسلام آباد(24 نیوز) وفاقی وزیر مخدوم خسرو بختیار نیب انکوائری، ملک میں بے روزگاری اور کراچی کے ترقیاتی بجٹ کے سوالوں کے جواب گول کرگئے۔ کہتے ہیں نیب میں میرے خلاف کوئی انکوائری نہیں، مناسب فورم پر جواب دوں گا ۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر مخدوم خسرو بختیارکا کہنا تھا کہ نیب اپوزیشن کے خلاف کارروائیاں کررہا ہے۔ ٹوئنٹی فور نیوز کے سوال "مگر آپ کے خلاف کارروائی کیوں نہیں ہوتی؟"  پر وفاقی وزیر مخدوم خسرو بختیار نے دعویٰ کیا کہ نیب میں ان کے خلاف کوئی انکوائری نہیں ہورہی۔

مخدوم خسرو بختیار کراچی کے ترقیاتی بجٹ میں کمی کا سوال بھی گول کرگئے جب کہ رواں سال کتنے نوجوانوں کو روزگار فراہم کیا گیا۔ اس کا جواب بھی نہ دے سکے۔ مخدوم خسرو بختیار نے دعویٰ کیا ہے کہ کراچی کے لیے 34 ارب روپے کا بجٹ رکھا گیا ہے جب کہ دیہی سندھ سمیت پسماندہ علاقوں کے لیے بجٹ مختص کیا گیا ہے۔