نامور شاعر ابن انشاء کا 92 واں یومِ پیدائش

نامور شاعر ابن انشاء کا 92 واں یومِ پیدائش


(24 نیوز) اردو زبان کے عظیم شاعر اور نثر نگار ابن انشاء کا 92واں یومِ پیدائش آج منایا جا رہا ہے۔

بھارتی شہر جالندھر کے ایک گاؤں میں 15 جون 1927ء کو پیدا ہونے والے ابن انشاء کا اصل نام شیر محمد تھا۔انہوں نے متعدد سفر نامے بھی تحریر کیے جو کہ بے پناہ مقبول ہوئے ان میں، چلتے ہو تو چین کو چلیے، ابن بطوطہ کے تعاقب میں، آوارہ گرد کی ڈائری اور دنیا گول ہے قابل ذکر ہیں۔وہ غزل گو شاعر بھی تھے ان کی مقبول عام غزل انشاء جی اٹھو اب کوچ کرو ابھی تک ریڈیو سے سنائی دیتی ہے۔

اردو ادب کے یہ گراں قدر سرمایہ ابن انشاء 11 جنوری 1978ء کو علالت کے باعث لندن میں انتقال کر گئے تھے اورکراچی کے پاپوش نگر قبرستان میں آسودہ خاک ہیں۔ان کے سفر ناموں میں طنز و مزاح کی رنگین کرنیں ان کے اسلوب کو وہ تازگی اور شگفتگی عطاکرتی ہیں کہ جس کے باعث وہ اس میدان میں بے مثال ہیں۔

Malik Sultan Awan

Content Writer