پاک بھارت ٹاکرا، جعلی ٹکٹوں کادھنداکرنےوالےسرگرم

پاک بھارت ٹاکرا، جعلی ٹکٹوں کادھنداکرنےوالےسرگرم


مانچسٹر(24 نیوز) پاکستان اور بھارت کے درمیان مقابلےسے قبل ٹکٹوں کی بلیک میں فروخت میں اضافہ ہوگیا، آئی سی سی اور لندن پولیس کی وارننگ بھی کام نہ آسکی۔

پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں مانچسٹر کے اولڈ ٹریفورڈ میدان میں مقابلہ کریں گی لیکن اس سے پہلے ہی لندن پولیس اور ٹکٹ بلیک میں فروخت کرنے والوں میں میچ جاری ہے۔ پولیس اورآئی سی سی کی وارننگ کے باجود ہائی ولٹیج میچ کے ٹکٹوں کی بلیک مارکیٹنگ میں اضافہ ہوگیا، جن لوگوں کے پاس ٹکٹ موجود ہیں وہ اسے فروخت کر کے منہ مانگے دام وصول کر رہے ہیں۔

میگا ایونٹ کے میگا مقابلے کے تمام ٹکٹیں فروخت ہوچکی ہیں اور اب بلیک مارکیٹ میں150پاؤنڈوالا ٹکٹ ڈھائی سے تین ہزارپاؤنڈ تک فروخت ہو رہا ہے،لندن پولیس نےاس حوالےسےایک بار پھر شائقین سے بلیک میں ٹکٹ نہ لینے کی اپیل کی ہے۔

Malik Sultan Awan

Content Writer