سینیٹ انتخاب میں جوتماشا ہوا اس کی آئین میں کوئی گنجائش نہیں:نواز شریف

سینیٹ انتخاب میں جوتماشا ہوا اس کی آئین میں کوئی گنجائش نہیں:نواز شریف


اسلام آباد(24نیوز)سابق وزیراعظم نواز شریف ، اپنی صاحبزادی مریم نواز اور داماد کیپٹن (ر) صفدرکیخلاف ایون فیلڈ ریفرنس کی سماعت احتساب عدالت میں سماعت ہوئی ، نواز شریف عدالت سے باہر جانے کی اجازت کے باوجود واجد ضیاءکی جھلک دیکھنے کیلئے موجود رہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نوازشریف ، اپنی صاحبزادی مریم نواز اور داماد کیپٹن صفدر کے ہمراہ ایون فیلڈ ریفرنس میں پیشی کیلئے احتساب پہنچے اس موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے، لیگی رہنماﺅں اور کارکنوں کی بڑی تعداد احتساب عدالت کے باہر موجود تھی،شریف خاندان کیخلاف ایون فیلڈ ریفرنس کی سماعت کے دوران پاناما جے آئی ٹی کے سربراہ واجد ضیا احتساب عدالت میں پیش نہ ہوئے-

یہ بھی پڑھیں:چیئرمین سینیٹ انتخاب،راجہ کو ووٹ نہ دینے والے بے نقاب
احتساب عدالت کے جج محمد بشیرنے واجد ضیا کی عدم پیشی کے باعث سماعت میں 10بجے تک وقفہ کردیا۔احتساب عدالت نے نوازشریف سے حاضری لگاکر انہیں جانے کی اجازت دے دی-، نواز شریف عدالت سے باہر جانے کی اجازت کے باوجود واجد ضیاءکی جھلک دیکھنے کیلئے موجود رہے۔

یہ بھی پڑھیں: واجد ضیا کے دیدار کی چاہ نے نواز شریف کو عدالت میں روک لیا
احتساب عدالت میں پیشی کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نوازشریف کا کہنا ہے کہ ہم کسی قسم کی لڑائی کے حق میں نہیں لیکن ملک کو آئین کے مطابق چلنا چاہئے۔ ہم بھی دیکھ رہے ہیں آپ بھی دیکھ رہے ہیں کیا چل رہا ہے، بہت کچھ دیکھا ہے آدھی زندگی گزر گئی، اس دوران تجربات اچھے اور برے ہوئے ہیں لیکن اچھے تجربات سے سیکھنے کو ملتا ہے، اچھے اوربرے تجربات دیگر سیاستدانوں کے ساتھ بھی ہوئے ان سے سیکھنا چاہئے اور ملک و قوم کے لئے جو اچھا ہو اس سے دل خوش ہوتا ہے۔گفتگو کے دوران صحافی کی جانب سے سوال کیا گیا کہ اعتزاز احسن نے کہا تھا سازش کرنے والے کا نام لیں ساتھ کھڑے ہوں گے جس پر نواز شریف نے کہا کہ آپ کو لگتا ہے وہ ساتھ کھڑے ہوں گے، میرے سوا جن سیاستدانوں کے مقدمات ہیں ان پرکرپشن اورکِک بیکس کے الزامات ہیں، میرا مقدمہ اپنی نوعیت کا پہلا کیس ہے جس میں ایسا کوئی الزام نہیں۔

یہ بھی پڑھیں:طلال چودھری کا انکار ،عدالت کا اقرار،فرد جرم عائد
نوازشریف نے کہا کہ ملک کو آئین کے مطابق چلنا چاہئے، سینیٹ انتخاب میں جوتماشا ہوا اس کی آئین میں کوئی گنجائش نہیں، آئین پرعملدرآمد کی خواہش کوئی بری تونہیں، عمران خان اور زرداری صاحب کو سنجرانی ہاؤس کا پتہ کس نے بتایا اور کون سا جی پی ایس تھا کہ سارے طرم خان ایک جگہ اکٹھے ہوئے، ہم کسی قسم کی لڑائی کے حق میں نہیں تاہم محمود اچکزئی نے قبائل کے احتجاج میں جو بات کی اس پر انکوائری ہونی چاہئے۔
نوازشریف نے کہا کہ وہ نظام لے کرآئیں گے جوملک کی ضرورت ہے، موجودہ نظام میں اصلاحات کرنے کی ضرورت ہے، جامع نظام عدل لانے کے لئے کام کررہے ہیں، انصاف نہ ملنا یا دیرسے ملنا ملک کا بڑا مسئلہ ہے۔