ہوا بازوں کی ڈگریاں ہوائی نکلیں

ہوا بازوں کی ڈگریاں ہوائی نکلیں


اسلام آباد(24نیوز) باکمال لوگ لاجواب سروس، پی آئی اے کے 659 ملازمین کی جعلی ڈگریوں کا انکشاف، 391 ملازمین کوبرطرف کردیاگیا،251 کے مقدمات زیرالتواہیں۔

تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کے 659 ملازمین کی ڈگریاں جعلی نکل آئیں۔انچارج ہوابازی نے قومی اسمبلی میں تحریری بیان میں بتایا کہ جعلی ڈگریوں والے 391 ملازمین کو برطرف جبکہ 251ملازمین کےمقدمات عدالتوں میں زیرسماعت 17 کے خلاف محکمہ کارروائی جاری ہے۔ تحریری جواب میں کہاگیا کہ سال 2017 میں قومی ایئرلائن کو 43 ارب ،65 کروڑ روپے کا خسارہ ہوا۔2008میں پی آئی اے کو 39 ارب 98 کروڑ جبکہ 2009 میں 13 ارب 31 کروڑکا مالی خسارہ ہوا۔

یہ بھی پڑھیں:جھنگ کی تاریخ کا سب سے بڑا ڈگری سیکنڈل سامنے آ گیا 

 دوسری جانب قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات میں وزارت ریلوے نے بتایا کہ گزشتہ 4 سالوں میں محکمہ ریلوے کے 1184ایکڑ زمین قبضے سے واگزار کرائی گئی۔ بڑے مقدمات نیب کو بھی بھیجے جارہے ہیں۔