کراچی:کونسلرز کو بوری بند کتے پیش کر دیے گئے

کراچی:کونسلرز کو بوری بند کتے پیش کر دیے گئے


کراچی(24نیوز) علاقہ اورنگی ٹاؤن میں مکینوں کا کتوں کی محلے میں بہتات پر انوکھا احتجاج، کونسلر آفس کے سامنے کتے بوریوں میں بند کرکے چھوڑ دیئے گئے،بوریاں کھلتے ہی کونسلر آفس کے عملے کے ہوش اڑگئے۔

تفصیلات کے مطابق محلے میں کتا مار مہم نہ ہونے سے سگ گزیدگی کے واقعات میں اضافہ ہونے لگا۔ بوریوں میں کوئی کچرا نہیں بلکہ بوری بند کتے تھے۔ جو زندہ بھی تھے۔ بوریاں کھولتےے ہی کونسلر آفس کے عملے کے ہوش اڑگئے۔

یہ بھی پڑھیں:بلی بن گئی مچھلی فروش، خوشنما لباس بھی پہنتی ہے 

 دوسری جانب مکینوں کا کہنا تھا کہ ہم 1 سال سے کونسلرز کی منتیں کر رہے ہیں کہ کتا مار مہم شروع کریں مگر کوئی شنوائی نہیں ہوتی۔احتجاج کے دوران آوارہ کتے کا نشانہ بننے والے بچے کو بھی مکین اپنے ہمراہ لائے تھے۔